ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ

ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ مینز اور ایشلے بارٹی ویمنز سنگلز میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان، چائنا اوپن کی فاتح نائومی اوسکا تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں، الینا سویٹولینا اور سیمونا ہالپ کی ایک ایک درجہ تنزلی

پیر 7 اکتوبر 2019 16:45

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2019ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور ومبلڈن چائنا اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ اور خواتین کے سنگلز مقابلوں میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی چائنا اوپن میں شکست کے باوجود بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ خواتین کھلاڑیوں کے سنگلز مقابلوں میں جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکووا بالترتیب دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ چائنا اوپن کی فاتح جاپان کی نائوی اوساکا ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں اور یوکرائن کی الینا سویٹو لینا ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ مینز رینکنگ میں سربین سٹار چائنا اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ سپین کے رافیل نڈال دوسرے اور سوئس سٹار راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں۔ روس کے ڈینیئل مدیدوف چوتھے، آسٹریا کے ڈومینک تھیم پانچویں نمبر پر ہیں، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو چھٹے نمبر پر ہیں، یونانی کھلاڑی سٹیفانوس ساتویں نمبر پر ہیں، جاپان کے نیشیکوری آٹھویں نمبر پر بدستور قائم ہیں، روس کے کیرن خچانوف نویں اور ہسپانوی روبرٹو باٹسٹا آگٹ دسویں نمبر پر پیں۔

فرانس کے گیل مونفلس گیارہویں، اٹلی کے فابیو فوگنینی بارہویں، اٹلی کے ہی میٹو بریٹینی 13ویں، بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن ایک درجہ ترقی پاکر 15 ویں سے 14ویں، کروشیا کے برونا کورک ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں سے 15ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ارجنٹائن کے ڈیگو سچوارٹزمین 16ویں، امریکہ کے جان اسنر دو درجے ترقی کے بعد 19ویں سے 17 ویں، جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن 18ویں، کینیڈا کے فیلکس ایگر 20 ویں سے 19ویں اور سوئٹزلینڈ کے سٹین وارینکا ٹاپ 20 میں داخل ہوگئے ہیں وہ 21ویں سے ایک درجہ ترقی پاکر 20 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

کروشیا کے مارین کلک پانچ درجے ترقی پاکر 30ویں سے 25 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ادھر ویمنز سنگلز میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی چائنا اوپن میں شکست کے باوجود پہلے، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا دوسرے جبکہ چائنا اوپن چیمپئن جاپان کی نائومی اوساکا کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔ یوکرائن کی الینا سویٹولینا ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئیں، کینیڈا کی بیانکا اینڈرسکیو ایک درجہ ترقی پاکر چھٹے سے پانچویں، رومانیہ کی سیمونا ہالپ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹے نمبر پر چلی گئیں ہیں۔

جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا ساتویں، ہالینڈ کی کیکی بریٹنز آٹھویں، امریکہ کی سرینا ولیمز نویں، سوئٹزرلینڈ کی بلیندا بنکک دسویں نمبر پر برقرار ہیں۔ انگلینڈ کی جوہانا کونٹا 11ویں، امریکا کی سلونی سٹیفنز 12ویں، جرمنی کی انجلیق کربر 13ویں نمبر پر قائم ہیں۔ امریکہ کی سوفیا کینن ایک درجہ ترقی کے بعد 16 ویں سے 15ویں اور بیلا روس کی آریانا سابالینکا دو درجے تنزلی کے بعد 14 ویں سے 16 نمبر پر چلی گئیں ہیں۔

کروشیا کی پیٹرا مارٹک 17ویں نمبر پر قائم ہیں۔ جمہوریہ چیک کی مارکیٹا تین درجے ترقی کے بعد 21 سے 18ویں نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔ بیلجیئم کی ایلیسی مارٹینز چار درجے ترقی کے بعد 23 ویں سے 19ویں نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔ امریکہ کی علیسن ریسکی چار درجے ترقی کے بعد 24 ویں سے 20 نمبر پر پہنچ گئیں۔ اسی طرح امریکا کی سابق عالمی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک وینس ولیمز کی ترقی ہوئی ہے اور وہ 8 درجے ترقی پاکر 59 ویں سے 51 ویں نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔