سٹی پیٹرولیم حکومتی قوائد کے مطابق عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے، سلیم خان مروت

پیر 7 اکتوبر 2019 23:04

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2019ء) سٹی پٹرولیم ایسوسی ایشن کے صدر معروف سماجی شخصیت سلیم خان مروت نے کہا ہے کہ سٹی پیٹرولیم حکومتی قوائد کے مطابق عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے بعض لوگ ایجنسیوں (ڈبہ سٹیشنز)کی بندش کا ایشو اٹھا کر صرف چندہ حاصل کرنے کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پیٹرولیم ایجنسیوں کا نام لیکر احتجاج کرنے والوں نے میرے خلاف جوزبان استعمال کی ہے اس پر قانونی چارہ جوئی کا حق میں محفوظ رکھتا ہوں جان علم کا اپنا ڈیرہ اسماعیل خان میں کوئی پیٹرول پمپ نہیں ہے۔

2007ء سے پٹرولیم ایجنسیوں کا نام چندہ حاصل کرنے والی یونین کا چونکہ پیٹرول پمپ والوں نے چندہ بند کردیا تھا اسی چندہ کی بحالی کیلئے احتجاج کاڈرامہ رچایا گیا حالانکہ پیٹرول ایجنسیوں ڈبہ سٹیشنز کا کیس پشاور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے جسکی وجہ سے پولیس نے بھی ان کیخلاف کاروائی سے معذرت کی ہے ۔

(جاری ہے)

سٹی پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا ان ڈبہ سٹیشنز سے کوئی سروکار نہیں، حکومت اور متعلقہ اداروں کی جو مرضی ہو وہ اپنے قوانین کے مطابق ایکشن لینگے ہم اس میں کوئی فریق نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومتی پالیسی اور ریٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات فروخت کرتے ہیں معیار بھی حکومتی قوائد کے مطابق ہے جسکی وجہ سے حکومتی محکمہ جات نے ہمارے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی ہمیں حکومت اور مقامی انتظامیہ سے کوئی شکایت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لکی اور بنوں سے لوگوں کو جس ایشو کو بنیاد بنا کر لایا گیا تھا یہاں اس ایشو کے بجائے ذاتیات اور نان ایشوز پر بات کی گئی احتجاج کاڈرامہ رچانے والوں کو گرمیوں میں ڈبہ سٹیشنز کے مسائل یاد نہیں آتے، سردیوں میں یاد آجاتے ہیں اور احتجاج بھی وہ لوگ کرتے ہیں جنکے اپنے پیٹرول پمپ ڈیرہ اسماعیل خان میں نہیں ہیں۔