ڈینگی ایک جان لیواء مرض ہے ڈینگی سے گھبرانے کی نہیں احیتاط کی ضرورت ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 7 اکتوبر 2019 20:27

ڈینگی ایک جان لیواء مرض ہے ڈینگی سے گھبرانے کی نہیں احیتاط کی ضرورت ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی سید نذارت علی ، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال، اسسٹنٹ کمشنرز، اینٹاما لوجسٹ ضمیر منہاس، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفر محمود گوندل، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر بابر ظہیر، ایم ایس فاروق بنگش، اے ایس جے قیصر بٹ، اے ڈی ما حولیات ، اے ڈی سوشل ویلفیئر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمحمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ڈینگی ایک جان لیواء مرض ہے ڈینگی سے گھبرانے کی نہیں احیتاط کی ضرورت ہے ، ڈینگی سے گھبرانے کی بجائے احتیاطی تدابیر اور بروقت اختیار کرنے اور اس کی تشخیص کے ساتھ ساتھ علاج معالجہ کے ذریعے اس موذی مرض سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انٹامالوجسٹ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی سرویلنس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا ہے کہ انڈور آوٹ ڈور سرویلنس کا کام جاری ہے اور عوام کو ڈینگی سے متعلق شعور آگاہی بھی دی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کو چیک کرنے کے بعد اس کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈینگی آگاہی مہم کے ذریعے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو، تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر، تحصیل سطح پر اور یونین کونسل سطح پر بینزز، پوسٹرز اور آگاہی کؤنٹر بنائے جائے اس کے علاوہ ڈینگی مریضوں کے تشخص کے لیے مفت ٹیسٹ کی سہولت اور اعلاج فراہم کیا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے متعلق تمام عملہ و افسران بھر پور طریقہ سے کام کریں۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :