اساتذہ کا مقام کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ ہمارا فرض ہے کہ اساتذہ کو ان کا مقام دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 7 اکتوبر 2019 20:28

اساتذہ کا مقام کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) اساتذہ کا مقام کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ ہمارا فرض ہے کہ اساتذہ کو ان کا مقام دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مربوط پالیسی اپنائی جائے۔ان خیالات کا اظہار پانچ اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ تبلیغ السلام ہائی اسکول جہلم کے مرکزی ہال میں منعقدہ سیمینار کے موقع پر کیا۔

انہوں نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپنے اساتذہ کی عزت کریں اور اپنی بہتر تعلیم ، تربیت اور کامیاب زندگی بسر کرنے کے لیے ہمیشہ اپنے اساتذہ سے رہنمائی حاصل کریں۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے اساتذہ کرام میں اعزازی اسناد بھی تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر اسد منوچر اور دیگر اساتذہ کرام کے ہمراہ ٹیچرز ڈے کا کیک بھی کاٹا۔

تقریب میں سکول کے طلبہ اور اساتذہ کرام اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ موجودہ حکومت اساتذہ کرام کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے ، اپنے استاد کا احترام کرنے والے طلبہ ہمیشہ میدان تعلیم و میدان زندگی میں کامیاب دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :