حکومت ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے بھاری فنڈز خرچ کر رہی ہے جس کا مقصد شہریوں کو اس مرض سے محفوظ بنانا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 7 اکتوبر 2019 20:31

حکومت ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے بھاری فنڈز خرچ کر رہی ہے جس کا مقصد ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب کپٹن (ر) ظفر اقبال نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کے ہمراہ انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ضلع بھر سے افسران نے شرکت کی۔

سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب کپٹن )ر( ظفر اقبال کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع جہلم میں ڈی ایچ کیو تحصیل ہسپتالوں میں ڈینگی کے مفت ٹیسٹ اور مفت معیاری علاج کی سہولت موجود ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے جس کے لئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی زیر صدارت اجلاس اور دورے منعقد کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اجلاس میں بریفنگ کے دوران مزید کہا ہے کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں آؤٹ ڈور میں کباڑخانوں، ٹائرشاپس، قبرستانوں، پودوں کی نرسریوں، زیر تعمیر عمارتوں اور ان ڈور میں فریج کی ٹرے ،گملوں،کیاریوں،پانی کی ٹینکیوں اوردیگر جگہوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کر رہی ہیں جس میں 800 لیڈی ہیلتھ ورکرز، 35 ایل ایچ ایس کام کر رہے ہیں جبکہ 1164 ہاٹ سپاٹ مقامات کی سرویلنس کی جا رہی ہے جن پر 100فیصد تک کام مکمل کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب کپٹن )ر( ظفر اقبال نے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور محکمہ صحت سمیت تمام افسران کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر زبردست سراہا۔ سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب کپٹن )ر( ظفر اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے بھاری فنڈز خرچ کر رہی ہے جس کا مقصد شہریوں کو اس مرض سے محفوظ بنانا ہے ۔ ڈینگی کے خلاف تمام اداروں اور سول سوسائٹی کو ایک تحریک کی صورت میں کام کرنا ہوگا ۔

سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب کپٹن )ر( ظفر اقبال نے مزید کہا ہے کہ آگہی مہم کو فعال بنا کر ہم ڈینگی پر قابو پاسکتے ہیں ہر شہری کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے او رتمام لوگوں تک ڈینگی کے بارے احتیاطی تدابیر بارے پیغام پہنچانا چاہیے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیاپر بھی فعال مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں طلباء کے لئے خصوصی سیشن منعقد کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کو صحت عامہ کی تمام ترسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے ۔موجودہ صورتحال میں ڈینگی موبائل ٹیموں کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ڈینگی کی افزائش کے عمل کو روکنے کے لئے انڈور اور اوٹدور چیکنگ میں تیزی لائی گئی ۔ محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکول میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کیے گئے ، انسدا ڈینگی مہم میں ہیلتھ ٹیم کے ساتھ محکمہ تعلیم کے افسران،لوکل گورنمنٹ، میونسپل کمیٹی اور دیگر محکموں کی ٹیم مل کر کام کررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی تدبیر بارے تمام نجی و سرکاری سکولوں کی عمارتوں پر بینرز آویزاں کیے گئے ۔ قبل ازیں سیکرٹری کپٹن )ر( ظفر اقبال نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ڈینگی وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی او ران کو صحت عامہ کی فراہم کی جانے والی سہولتوں کاتفصیل سے جائزہ لیا او راس ضمن میں خصوصی احکامات بھی جاری کئے ۔

سیکرٹری کپٹن )ر( ظفر اقبال نے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ اور مختلف ہاٹ سپاٹس کابھی دورہ کیا او روہاں پر قائم ڈینگی وارڈ کاجائزہ لیا۔ انہوں نے محکمہ صحت عامہ کی جانب سے ہسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والے سہولیات پر بھی زبردست سراہا ہے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی جہلم فیضان احمد، اے سی دینہ محمد عاطف، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش، اینٹما لوجسٹ ضمیر منہاس، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گوونرمنٹ ظفر گوندل، ڈی او پاپولیشن بابر ظہیر، چیف افسران میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل اور مختف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔