شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 7 اکتوبر 2019 20:37

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے جبکہ شہداء ملک سے اپنی جانوں پر کھیل کر جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرکے امن و امان برقرار رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سب انسپکٹر راجہ ارشد کی نماز جنازہ کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت سے جو اعزاز ان کے لواحقین کو اور محکمہ کو ملا ہے اسے ہم کبھی نہیں بھلا سکیں گے انہیں سپردخاک کرنے کے بعد ان کی قبر پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد ،ایس ڈی پی او،ڈی ایس پی پی ڈی خان کے علاوہ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی رینج کیپٹن (ر) محمد احسان طفیل کی خصوصی ہدایت پر شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھا کر سلامی دی گئی۔