جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں 7 شعبہ جات میں پی ایچ ڈی داخلہ جات کیلئے جی آر ای ٹیسٹ کا انعقاد

پیر 7 اکتوبر 2019 23:52

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2019ء) جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ فزکس، کیمسٹری، اکنامکس، اردو، انگریزی، اسلامیات اور سیاسیات سمیت 7 شعبہ جات پی ایچ ڈی داخلہ جات کیلئے ابتداء طور پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق جی آر ای ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے جامعہ میں اعلیٰ تعلیم کیلئے ایک اہم سنگ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں میں تحقیق کی اہمیت مسلم ہے کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں۔

جامعہ تحقیقی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ مکمل معاونت کی خواہاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ شہر اقبالؒ کی خواتین میں تحقیقی ماحول کو فروغ دے پارہی ہوں اورمیری یہ کوشش ہے کہ جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پاکستان کی صف اول کی درسگاہوں میں کھڑا کروں جہاں پر طالبات کو بین الاقوامی معیار کی تعلیمی و تحقیقی سہولیات دستیاب ہوں ۔

متعلقہ عنوان :