بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کی کھلی کچہری

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹر غلام دستگیر کا سائلین کے مسائل حل کرنے کاحکم

پیر 7 اکتوبر 2019 23:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹر غلام دستگیر نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور فوری طور پر ان کے حل کیلئے احکامات صادر فرمائے، کھلی کچہری میں سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفر، بورڈ افسران نے شرکت کی۔

ڈاکٹر غلام دستگیر نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد سائلین کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنا اور سائلین کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ طلبا و طالبات کو بہترین امتحانی سہولیات فراہم کرنا بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔ بورڈ افسران اور ملازمین کو چاہیے کہ ہر باہر سے آنے والے سائل کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیںاور جلد از جلد سائلین کے مسائل کو حل کریں تا کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی میرے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں۔ بغیر کسی حیل و حجت میرے آفس میں آ سکتے ہیں۔ کھلی کچہری ہر مہینے کے پہلے سوموار کو منعقد کی جائے گی۔ اگر کسی کو بورڈ کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو یا اس میں بہتری لانے کیلئے کوئی تجویز ہو تو وہ کھلی کچہری میں آ کر دے سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :