Live Updates

عمران خان ایک سلیکٹڈ اور موجودہ سلیکٹڈ حکومت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں عمران خان کواب گھرجاناہوگا، سید شاہ محمد شاہ

پیر 7 اکتوبر 2019 23:57

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ نواز صوبے سندھ کے صدرشاہ محمد شاہ نے کہاہے کہ عمران خان ایک سلیکٹڈ اور موجودہ سلیکٹڈ حکومت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ عمران خان کواب گھرجاناہوگا۔پاکستان کی معیشت داو پرلگی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع عمرکوٹ کی تحصیل کنری کے نواحی گاں مورجھنگو میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ڈویژنل ورکر کنونشن سے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ،مسلم لیگ نواز کے نہال ہاشمی ،علی اکبرگجر، میرامان اللہ تالپور سمیت دیگر رہنماں کاخطاب ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ ون یونٹ قائم کرنیوالوں کی تیسری نسل آج بھی ملکی اقتدار پر قابض ہے اور مظلوموں کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے والے نواز شریف کو بے گناہ اڈیالہ جیل میں قید کررکھا ہے پانامہ سے شروع ہونیوالی سازش اقامہ تک پہنچ گئی مگر کوئی جرم ثابت نہ ہوسکا جسکی وجہ سے جیل میں قید نوازشریف کا سر فخر سے بلند ہے مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جو ملکی سلامتی و بقاکی ضامن ہے انہوں نے کہاکہ تمام اپوزیشن جماعتیں اے پی سی کے فیصلوں کی پابند ہیں اور ہم سب مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہیں شاہ محمد شاہ نیکہا کہ عمران خان اور انکے سلیکٹ کرنے والے سن لیں جب ملک کیچاروں صوبوں سیقافلے نکلے گے تو سیلکٹڈ حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملی گی اگر آزادی مارچ کوروکاگیاتو پوراملک جام ہوجائے گاانہوں نیمزید کہا کہ تمام اداروں کو اپنے دائرے کار میں رہنا چاہئے ملکی سرحدوں کی حالت تشویشناک ہیشاہ محمودقریشی کا تعلق ملک کے بانی خاندان سے وہ ملک توڑ نے والوں کا ساتھ چھوڑ دیں ورکر کنونشن سے صوبائی رہنما نہال ہاشمی نے خطاب اورمیڈیا سے بات چیت کرتیہوئے کہاکہ ہمیں کسی نئے پاکستان کی ضرورت نہیں ہے ہمیں صرف اورصرف قائداعظم محمدعلی جناح کے حقیقی پاکستان چاہیے مقررین کا کہناتھا کہ نیب کو سیاسی انتقام کیلیے استعمال کیاجارہاہے رہنماں کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن ملک میں احتساب کیخلاف نہیں ہے مگراحتساب صاف شفاف اوربلاامتیازسب کا ہونا چاہیے احتساب برائے انتقام نہیں اس احتساب کے نام پر پوری مسلم لیگ ن کی قیادت جیلوں میں ہے ورکرز کنونشن سے مسلم لیگ نواز کے دیگرمرکزی رہنماں جن میں علی اکبر گجر،میر امان اللہ خان تالپورراجہ انصاری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عہدیداران کارکنان کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات