Live Updates

وزیراعظم کیلئے زبردست دھچکا، کابینہ کی سب سے قابل شخصیت نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

عمران خان کی جانب سے دیے جانے والے عہدے سے ناخوش ہو کر سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کا وفاقی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار

muhammad ali محمد علی پیر 7 اکتوبر 2019 23:33

وزیراعظم کیلئے زبردست دھچکا، کابینہ کی سب سے قابل شخصیت نے حکومت سے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کیلئے زبردست دھچکا، کابینہ کی سب سے قابل شخصیت نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا، عمران خان کی جانب سے دیے جانے والے عہدے سے ناخوش ہو کر سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کا وفاقی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی ایک اور معروف ماہر معیشت نے وزیراعظم عمران خان کی کابینہ اور اقتصادی کونسل میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر نے اعلان کیا ہے کہ وہ نہ تو وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل ہوں گی، نہ ہی اقتصادی کونسل کا حصہ بنیں گی۔ ذرائع کے مطابق شمشاد اختر کو کئی ماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے مشیر برائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ مقرر کیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم شمشاد اختر نے اپنے عہدے کا چارج نہیں سنبھالا تھا۔ اب شمشاد اختر نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیے جانے والا عہدہ قبول نہیں کریں گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک مشیر برائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے عہدے سے خوش نہیں تھیں۔ ان کی رائے میں یہ محکمہ مکمل طور پر غیر فعال ہے اور وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کر سکتیں۔ شمشاد اختر کسی دوسرے عہدے کے حصول کی خواہاں تھیں، تاہم وزیراعظم کی جانب سے انہیں کسی دوسرے عہدے کیلئے منتخب نہیں کیا گیا، اسی لیے انہوں نے اب کابینہ میں شامل نہ ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔ جبکہ یہاں واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ ماہر اقتصادیات عاطف میاں بھی وزیراعظم کی اقتصادی کونسل کا حصہ نہیں بن پائے تھے۔
                                 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات