لاہور ایکسپو سنٹر میں سپیریئر یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعاون سے بین الاقوامی ڈینٹل کانفرنس کا انعقاد

muhammad ali محمد علی منگل 8 اکتوبر 2019 01:02

لاہور  ایکسپو سنٹر میں سپیریئر یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2019ء) لاہور ایکسپو سنٹر میں سپیریئر یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعاون سے بین الاقوامی ڈینٹل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان اور یو ایچ ایس کے ڈی سی ڈاکٹر جاوید اکرام نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ڈینٹل کانفرنس میں صوبائی اور وفاقی وزرا کے ساتھ صدر مملکت عارف علوی نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ انہوں نے 80 کی دہائی میں پاکستان ڈینٹل ایکٹ لکھ کر رکھ دیا تھا جس کی ایک کاپی انہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم محمد خان جونیجو کو پیش کی تھی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینٹل کانفرنس کا انعقاد بڑی کامیابی ہے اس شعبے کو بہترین بنائیں گے۔ بین الاقوامی ڈینٹل کانفرنس کے دوران سپیریئر یونیورسٹی سمیت 10 نجی و سرکاری اداروں کے تعاون سے ڈینٹل کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ صدر مملکت نے ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی کو سووینئر دی اور تعلیم کے میدان میں سپیریئرگروپ کی کامیابیوں کو سراہا۔