پاکستان نے حالیہ کچھ عرصے کے دوران کرپشن پر قابو پانے کیلئے قابل قدر اقدامات اٹھائے ہیں

کرپشن کیخلاف جاری مہم کے نتیجے میں ملک میں کرپشن میں کمی دیکھنے میں آئی: ایشیاء پیسیفک گروپ کی پاکستان سے متعلق مشترکہ ایویلو ایشن رپورٹ

منگل 8 اکتوبر 2019 01:11

پاکستان نے حالیہ کچھ عرصے کے دوران کرپشن پر قابو پانے کیلئے قابل قدر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2019ء) ایشیاء پیسیفک گروپ کی پاکستان سے متعلق مشترکہ ایویلو ایشن رپورٹ کے مطابق پاکستان نے حالیہ کچھ عرصے کے دوران کرپشن پر قابو پانے کیلئے قابل قدر اقدامات اٹھائے ہیں، کرپشن کیخلاف جاری مہم کے نتیجے میں ملک میں کرپشن میں کمی دیکھنے میں آئی۔ ایشیاء پیسیفک گروپ نے اگست میں آسٹریلیا میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی رپورٹ کو تسلیم کیا ۔

اعلامیہ کے مطابق اس رپورٹ کو طریقہ کار کے مطابق ایشیاء پیسیفک گروپ کی ویب سائٹ پر بعد میں ڈال دیا گیا ۔پاکستانی وفد نے گورنر اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت کی ۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی مشترکہ ایویلیشن رپورٹ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی روکنے کیلئے اکتوبر 2018 تک کے اقدامات کا احاطہ کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے اکتوبر 2018 کے بعد رپورٹ میں نشاندہی کی گئی خامیوں کو دور کرنے متعدد اقدامات کیے ۔

منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے قانون سازی کی گئی ۔قومی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کی رسک اسیسمنٹ کو اپ گریڈ کیا گیا ۔اقوام متحدہ کی مالیاتی پابندیوں کا اطلاق کیا گیا ۔اسٹیٹ بینک اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی نگرانی کو زیادہ موثر بنایا گیا ۔مرکز قومی بچت پاکستان پوسٹ میں نگرانی کے نظام کو بہتر بنایا گیا ۔

غیر بینکاری اداروں کو بھی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کے دائرہ کار میں لایا گیا ۔صوبوں میں پولیس کو منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے تحقیقات اور مقدمات قائم کرنے کا اختیار دیا گیا ۔ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو ایگمونٹ گروپ کی ممبرشپ کیلئے کام کیا گیا ۔ملک میں منی لانڈرنگ روکنے اور دہہشتگردی کی مالی معاونت ختم کرنے کیلئے عملدرآمد کیلئے مرحلہ وار پلان ترتیب دیا گیا ۔اعلامیہ کے مطابق ایشیاء پیسیفک گروپ کے طریقہ کار کے تحت پاکستان سہ ماہی بنیادوں پر شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ دینے کا پابند ہے ،پاکستان اپنی کارکردگی کی بنا پر اپنی ریٹنگ میں اضافے کا کہہ سکتا ہے ۔