ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ

ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ مینز اور ایشلے بارٹی ویمنز سنگلز میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان، چائنا اوپن کی فاتح نائومی اوساکا تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں، اینڈی مرے کی لمبی چھلانگ 214 درجے ترقی

منگل 8 اکتوبر 2019 10:40

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور ومبلڈن چائنا اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ اور خواتین کے سنگلز مقابلوں میں آسٹریلیا کی ایشلیگ بارٹی چائنا اوپن میں شکست کے باوجود بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ برطانوی ٹینس سٹار کی ٹینس کورٹس میں شاندار واپسی ہوئی ہے اور انہوں نے عالمی رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے انکی 214 درجے ترقی ہوئی ہے، خواتین کھلاڑیوں کے سنگلز مقابلوں میں جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکووا بالترتیب دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ چائنا اوپن کی فاتح جاپان کی نائوی اوساکا ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں اور یوکرائن کی الینا سویٹو لینا ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ مینز رینکنگ میں سربین سٹار چائنا اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ سپین کے رافیل نڈال دوسرے اور سوئس سٹار راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں۔ روس کے ڈینیئل مدیدوف چوتھے، آسٹریا کے ڈومینک تھیم پانچویں نمبر پر ہیں، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو چھٹے نمبر پر ہیں، یونانی کھلاڑی سٹیفانوس ساتویں نمبر پر ہیں، جاپان کے نیشیکوری آٹھویں نمبر پر بدستور قائم ہیں، روس کے کیرن خچانوف نویں اور ہسپانوی روبرٹو باٹسٹا آگٹ دسویں نمبر پر پیں۔

فرانس کے گیل مونفلس گیارہویں، اٹلی کے فابیو فوگنینی بارہویں، اٹلی کے ہی میٹو بریٹینی 13ویں، بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن ایک درجہ ترقی پاکر 15 ویں سے 14ویں، کروشیا کے برونا کورک ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں سے 15ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کی فٹنس مسائل سے چھکارہ حاصل کرنے کے بعد ٹینس کورٹس میں جاندار واپسی ہوئی، وہ چائنا اوپن کے کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی۔

جس کے بعد عالمی رینکنگ میں انکی 214 درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ نئی درجہ بندی کے مطابق 214 درجے ترقی پاکر 503 سے چھلانگ لگا کر 289 درجے پر پہنچ گئے ہیں۔ ادھر ویمنز سنگلز میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی چائنا اوپن میں شکست کے باوجود پہلے، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا دوسرے جبکہ چائنا اوپن چیمپئن جاپان کی نائومی اوساکا کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔

یوکرائن کی الینا سویٹولینا ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئیں، کینیڈا کی بیانکا اینڈرسکیو ایک درجہ ترقی پاکر چھٹے سے پانچویں، رومانیہ کی سیمونا ہالپ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹے نمبر پر چلی گئیں ہیں۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا ساتویں، ہالینڈ کی کیکی بریٹنز آٹھویں، امریکہ کی سرینا ولیمز نویں، سوئٹزرلینڈ کی بلیندا بنکک دسویں نمبر پر برقرار ہیں۔

انگلینڈ کی جوہانا کونٹا 11ویں، امریکا کی سلونی سٹیفنز 12ویں، جرمنی کی انجلیق کربر 13ویں نمبر پر قائم ہیں۔ امریکہ کی سوفیا کینن ایک درجہ ترقی کے بعد 16 ویں سے 15ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ اسی طرح امریکا کی سابق عالمی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک وینس ولیمز کی ترقی ہوئی ہے اور وہ 8 درجے ترقی پاکر 59 ویں سے 51 ویں نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔