Live Updates

نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو دھرنے میں بندے لانے کی ہدایت کر دی

نواز شریف نے پیغام بھیجا ہے کہ ہر ایم این اے 200 اور ہر ایم پی اے 100 لوگ مولانا کے مارچ کے لیے لائے۔ سینئر صحافی کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 8 اکتوبر 2019 11:21

نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو دھرنے میں بندے لانے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اکتوبر 2019ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کی دھرنے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔یہاں تک کہ ن لیگ کے اندر ایک گروپ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کی مخالفت کر رہا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں شمولیت کا دو ٹوک اعلان کیا تھا۔ نواز شریف سے ملاقات میں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں پارٹی کی قیادت کرنے سے معذرت کر لی۔

شہباز شریف نے کہا کہ طبعیت خرابی اور دیگر معاملات کیو جہ سے مارچ نومبر میں چاہتے ہیں،نومبر میں دھرنا ہوا تو پیپلز پارٹی بھی ساتھ دے گی۔جس پر نواز شریف نے کہا کہ آپ کی طبعیت خراب ہے تو کوئی اور قیادت کر لے گا، اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے میسج بھیجا ہے کہ ہر ایم این اے 200 اور ہر ایم پی اے 100 لوگ مولانا کے مارچ کے لیے لائے،ہارون الرشید نے کہا کہ اگر ن لیگ کے ایم این اے اور این پی ایز نواز شریف کی ہدایت پر عمل کریں تو یہ 35 ہزار لوگ بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور مجھے شبہ ہے کہ وہ نواز شریف کی ہدایت پر عمل کریں گے کیونکہ یہ پارٹی لیڈروں اور ووٹروں کی پارٹی ہے یہ ورکرز کی پارٹی نہیں ہے۔جب کہ دوسری جانب وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نوازشریف نے مولانافضل الرحمان کو ایک ارب روپیہ دیا، سننے میں آیا ہے کہ یہ پیسے کی گیم بھی بن رہی ہے، مولانا کے پاس تواتنے پیسے نہیں ہیں، لیکن نوازشریف اوربلاول بھٹو نے بھی بڑے پیسے دیے ہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پیسا بڑا اکٹھا کرلیا ہے۔ یہ بھی سنا ہے کہ نوازشریف نے بڑے پیسے دیے ہیں، بلاول بھٹو نے بھی بڑے پیسے دیے ہیں، کیونکہ ان کے اپنے پاس توپیسے اتنے ہے نہیں،مجھے یہ سننے میں آیا ہے کہ یہ پیسے کی گیم بھی بن رہی ہے۔تحریک تواپنی جگہ پر ہے لیکن یہ پیسے کا مسئلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔مختلف اعدادبتائے جا رہے ہیں کہ کوئی کہتا ہے نوازشریف نے ایک ارب روپیہ دیا ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات