کوہاٹ یونیورسٹی میں داخلہ مہم برائے 2019ء کے اختتام کا اعلان

منگل 8 اکتوبر 2019 13:42

کوہاٹ یونیورسٹی میں داخلہ مہم برائے 2019ء کے اختتام کا اعلان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) کوہاٹ یونیورسٹی آف سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی میں داخلہ مہم برائے 2019ء کے اختتام کا اعلان کر دیا گیا ۔ 7500سے زائد امیدواروںنے فارمز آئن لائن جمع کرائے جس میںصرف 2000 امیدوارہی میرٹ کی بنیاد پر داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے ۔جامعہ کوہاٹ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد کے مطابق امیدواروں کی اتنی تعداد میں فارم جمع کرانا جامعہ کوہاٹ کیلئے ایک ریکارڈ ہے اور یہ اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی کامیابی کی طرف گامزن ہے اور صوبہ میں داخلہ امیدواروں کیلئے اولین ترجیح ہے۔

داخلہ لینے میں کامیاب ہونے والے 2000 امیدواروں میں500 سے زیادہ طالبات کی تعداد ہے جو اس بات کو بخوبی ظاہر کرتی ہے کہ صوبے کی خواتین بھی اس درسگاہ کو اپنی اولین ترجیحات میں شمار کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

داخلہ لینے والی تمام طالبات کو ہاسٹل کی سہولت دی گئی ہے جبکہ زیادہ ترطلبا کو بھی ہاسٹل میں ایڈ جسٹ کیاجاچکا ہے ۔وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ طلبا و طالبات کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے، اسی سلسلے میں طلبا و طالبات کیلئے تین روٹس پر جنڈ ٹو کوہاٹ یونیورسٹی ،کرک ٹوکوہاٹ یونیورسٹی ا ور کچہ پخہ ہنگو روڈ ٹوکوہاٹ یونیورسٹی بس سروس شروع کی جا چکی ہے تاکہ ان علاقوں سے آئے طلبا و طالبات کو سفری سہولت دی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :