امتحانی عمل کو شفاف بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،فرید احمد

منگل 8 اکتوبر 2019 13:42

امتحانی عمل کو شفاف بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،فرید احمد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) تعلیمی بورڈ بنوں کے چیئرمین نے میٹرک سپلیمنٹری امتحان کیلئے قائم شمالی وزیرستان امتحانی ہال کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لے کر ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ بنوں کے چیئرمین فرید احمد خٹک نے کنٹرولر امتحانات عدیل خان اور ایڈمن آفیسر نثار خان کے ہمراہ شمالی وزیرستان کے سینکڑوں طلبا کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے میٹرک سپلیمنٹری امتحان کیلئے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول عیدک کا اچانک دورہ کیا ۔

دورے کے دوران چیئرمین بورڈ فرید احمد خٹک نے کہا کہ بنوں بورڈ کے قیام کے بعد کئی عشروں سے سپلیمنٹری امتحانات کے دوران شمالی وزیرستان کے طلبہ کیلئے مقامی طور پر کوئی امتحانی سنٹر قائم نہیں ہوتا رہا ۔بنوں بورڈ امتحانی عمل کو شفاف بنانے اور نقل جیسے ناسور کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :