پنجاب میں بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینا خوش آئند ہے‘افتخار بشیر

دیگر انڈسٹریل اسٹیٹ کو اسی قسم کی سہولیات دی جائے تاکہ صنعتی شعبہ ترقی کرے ملک معاشی طور پر مستحکم ہو‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

منگل اکتوبر 14:17

پنجاب میں بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینا خوش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2019ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے پنجاب میں بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک وزن کا درجہ دینے سے انڈسٹریل اسٹیٹ کو درآمدی پلانٹس اور مشینری پر کسٹم ڈیوٹیوں کے ون ٹائم خاتمے اور ان کی تجارتی پیداوار سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ٹیکسوںسی10سال کیلئے استثنیٰ دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کو 10سال سے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے سے صوبہ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ بھلوال کو سپیشل انڈسٹریل اسٹیٹ کا درجہ دینے کے بعدمقامی فرم شالیمار گروپ آف کمپنیز اور چینی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے بننے وایل پہلی سرامکس ٹائلز بنانے والی کمپنی کی کنسٹرکشن شروع ہوگئی ہے انہوںنے کہا کہ بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے سے صوبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع بھی دستیاب ہونگے ۔

انہوںنے کہا کہ صوبہ بھر میں پہلے سے موجود انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی اسی قسم کی سہولیات دی جائیں تاکہ صوبہ بھر میں صنعتی شعبہ ترقی کرکے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرسکے اس طرح حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگااور صوبہ خوشحالی وترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔