علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی ایس علوم اسلامیہ اور بی ایس عربی کے دو نئے تعلیمی پروگرامز متعارف کرادیئے

منگل 8 اکتوبر 2019 14:20

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی ایس علوم اسلامیہ اور بی ایس عربی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اسلامی علوم کو فروغ دینے کے حوالے سے بی ایس علوم اسلامیہ اور بی ایس عربی کے دو نئے تعلیمی پروگرامز متعارف کرادیئے ۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق اِن پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ 15۔اکتوبر تک داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔بی ایس علوم اسلامیہ چھ(6) شعبوں میں پیش کیا گیا ہے ،ْ گروپ A )جنرل(،ْ گروپ Bقرآن و تفسیر میں سپیشلائزیشن ‘ گروپ Cحدیث اور حدیث سائنسسز میں سپیشلائزیشن ،ْگروپ Dشریعہ میں سپیشلائزیشن ،ْ گروپ Eسیرت سٹڈیز میں سپیشلائزیشن اور گروپ Fدرس نظامی میں سپیشلائزیشن پر شامل ہیں۔

بی ایس علوم اسلامیہ اور بی ایس عربی دونوں پروگرامز کا دورانیہ چار سال اور 8 سمسٹرز پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

دونوں پروگرامز میں داخلے کی اہلیت میٹرک مع خاصہ سرٹیفیکیٹ جو کہ IBCCکے منظور شدہ مدارس یا بورڈ سے منظور شدہ ہو۔اِس شرط کے ساتھ کے طالب علم کو ایف اے لیول کے کورسسز پاس کرنا ہوں گے تاکہ وہ بی ایس پروگرام کے مکمل ہونے سے پہلے IBCC سے ایکویویلنس حاصل کرسکیں۔

بی ایس علوم اسلامیہ میں داخلہ اور مزید معلومات کے لئے 051-9057270/9057251 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ بی ایس عربی میںداخلے کی معلومات فون نمبر 051-9057791 پر رابطہ کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ایم اے عربی اور ایم اے اسلامک سٹڈیز کے داخلے بھی 15۔اکتوبر تک جاری ہیں۔داخلے کے خواہشمند طلبہ کو مزید تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں نئی نسل اور سکالرز کو آپؐ کی تعلیمات پر تحقیقی کام میں معاونت فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی نے اپنی مرکزی لائبریری میں"سیرت کارنر" بھی قائم کیا ہے۔ یونیورسٹی تسلسل سے ہر سال سیرت پر عالمی کانفرنس کا انعقاد بھی کرتی آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :