موسم سرما کی آمد سے قبل ہی گرم کپڑوں کی مانگ، قیمتوں میں اضافہ

منگل 8 اکتوبر 2019 14:29

موسم سرما کی آمد سے قبل ہی گرم کپڑوں کی مانگ، قیمتوں میں اضافہ
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) موسم سرما کی آمد سے قبل ہی خواتین نے جرسی، سوئٹرز، مفلرز اور شالوں کی خریداری شروع کردی ہے، جس کے باعث دکانداروں نے بھی گرم کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ خاور نے کہاکہ سردیوں میں خاص رنگ اور مختلف ڈیزائن کی جرسیاں اور شالیں پہنی جاتی ہیں، موسم سرما کے اہم لوازمات میںگرم کپڑے شامل ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ مختلف ڈیزائن کے کپڑے خریدتے ہیں۔

ناظمہ الطاف نے کہاکہ سردیوں میں زیادہ تر ویلوٹ استعمال کی جاتی ہے اور آج کل کڑھائی کردہ ویلوٹ شالوں کا فیشن ہے۔ ثمینہ الطاف نے کہاکہ ابھی موسم سرما کی آمد نہیں ہوئی اوردکانداروں نے جرسیوں اور شالوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جو متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔ فائزہ جبیں نے کہا کہ موسم سرما میں تیزرنگوں کے لباس کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :