کچن گارڈننگ پروگرامکے تحت ارزاں نرخوں پر سبزیوں کے بیجوں کی فراہمی جاری

منگل 8 اکتوبر 2019 14:34

کچن گارڈننگ پروگرامکے تحت ارزاں نرخوں پر سبزیوں کے بیجوں کی فراہمی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) حکومت پنجاب کے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت محکمہ زراعت کی جانب سے 5مرلہ کاشت کے لیے ارزاں نرخوں پرموسم سرما کی سبزیوں کے بیج فراہم کیے جارہے ہیں۔ محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ گھریلو پیمانے پر زہروں سے پاک نامیاتی سبزیاں اگائی جائیں جواخراجات میں کمی کے ساتھ صحت وتندہی کی بھی علامت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گاجر، مولی، شلجم، پالک، دھنیا، سلاد، میتھی اورسرسوں 30اکتوبر تک کاشت کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچن گارڈننگ میں دلچسپی رکھنے والے حضرات اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اورسبزیوں کی کاشت کیلئے ایسی جگہوں کاانتخاب کریں جہاں دھوپ کم از کم 8گھنٹے رہے کیونکہ سایہ دار جگہوں پر سبزیوں کی پیداواراوربڑھوتری متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشت کی گئی سبزیوں کی روزانہ دیکھ بھال کریں اورپانی اورکھاد کامناسب استعمال کریں۔مزید معلومات کیلئے پنجاب زرعی ہیلپ لائن 0800-29000 ،0800-15000پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :