مسئلہ کشمیر تقریروں سے نہیں جہاد سے حل ہو گا، محمد حسین محنتی

ٹرمپ اور مودی نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں،امیر جماعت اسلامی سندھ

منگل 8 اکتوبر 2019 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تقریروں سے نہیں جہاد سے حل ہو گا، ٹرمپ اور مودی نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔ کرتار پور باڈر کھولنا کشمیر یوں کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی ٹنڈوجام کیتحت کشمیر مارچ کے سلسلے میں منعقدہ اجمتاع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران ہر شعبہ میں ناکام ہو گئے ہیں کشمیر کے مسئلے پر اچھی تقریر یا واہ واہ کرنے سے کام نہیں چلے گا نہ کشمیریوں پر بھارت ظلم وستم بند کرے گا۔

اب تقریروں سے بڑھ کر کام کرنا ہو گا اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ یا سلامتی کونسل کے ذریعے نہیں جہاد کے ذریعے حل ہو گا۔

(جاری ہے)

امریکہ پاکستان کا نہیں بھارت کا دوست ہے اس کی ثالثی کی پالیسی منافقت کی پالیسی کے سوا کچھ نہیں۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مسئلہ کیوں نہیں اٹھایا امریکہ سے ڈر کی وجہ سے جو اپنی قوم کی بیٹی پر آواز نہیں اٹھا سکتا وہ کشمیر ی ماوں بیٹیوں کے آزادی کیلئے آواز اٹھائیگا۔

حکمران امریکہ سے آکر کشمیریوں پر قوم کو اعتماد میں لینے کے بجائے کرتار پور باڈر کھولنے کی تقریب منقعد کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں جو کشمیری مسلمانوں کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے انھوں نے کہا اب یہ جنگ عوام کو لڑنی ہے اور حکمرانوں کو بتانا کشمیر پر سودا بازی نامنظور انھوں نے کہا کہ 13اکتوبر ضلع حیدرآباد کی عوام حیدرآباد میں کشمیر پر شرکت کرکے ثابت کردے گی انھیں کشمیر بنے گا پاکستان کے علاوہ کوئی بات اور کوئی حل منظور نہیں اس موقع پر امیر ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید، صوبائی اطلاعات سیکرٹری مجا ہد چنا امیرجماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد حماد علی بہادر راوطارق سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔