Live Updates

مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیری بھائیوں کو حق خودارادیت کے تحت اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دینا ہے، فاروق ستار

آرٹیکل 370 ختم کر کے مودی سرکار نے ایک لکیر کھینچ دی ہے پاکستان کے لیے ممکن نہیں اس صورتحال پر مذاکراتی عمل میں جائے، سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی

منگل 8 اکتوبر 2019 17:27

مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیری بھائیوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2019ء) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار آزاد کشمیر کے دورے پر او آر سی ممبران کے ہمراہ موجود ہیں جہاں وہ سانحہ 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے شہداء کی برسی و فاتحہ خوانی میں شرکت کرینگے۔سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی گزشتہ روز مرکزی ذمہ داران سید شاہد پاشا، انجینئر کاشف خان، پنجاب چیپٹر کے انچارج کاشف بخاری و ممبران اور کشمیر کمیٹی کے مرکزی اراکین کے ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات ہوئی جس میں انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے کشمیریوں اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے آیا ہوں مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیری بھائیوں کو حق خودارادیت کے تحت اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دینا ہے۔

(جاری ہے)

64 روز سے جاری غیر انسانی کرفیو کو فی الفور ختم کیا جائے اور انسانی حقوق کی پامالی پر انسانی حقوق کے ادارے نوٹس لیں۔کشمیریوں کے جذبہ حریت، قربانیوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔آرٹیکل 370 ختم کر کے مودی سرکار نے ایک لکیر کھینچ دی ہے پاکستان کے لیے ممکن نہیں اس صورتحال پر مذاکراتی عمل میں جائے۔آرٹیکل 35اے اگر دوبارہ بحال کیا جاتا ہے تو مذاکرات کے راستے کھل سکتے ہیں۔اس متنازعہ خطے میں مداخلت کرکے نریندر مودی اور اس کی سرکار نے جواہر لعل نہرو اور بھارت کے اکابرین کی جو پالیسیاں ہیں ان کی خلاف ورزی کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان، کشمیر اور مذہب اسلام کا مقدمہ بین الاقوامی فارم پر رکھا وہ انتہائی مناسب تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات