ساہیوال ،ڈکیتی کی تین مختلف وارداتیں، شہری لٹ گئے

منگل 8 اکتوبر 2019 17:44

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) ڈکیتی کی تین مختلف وارداتیں‘ نامعلوم ملزمان 2موٹرسائیکلیں ‘4موبائل فون اور نقدی وغیرہ چھین کرفرار ‘مقدمات درج۔ ڈکیتی کی واردات 92/9-Lکے قریب رات کے وقت ہوئی یہاں احسان الله موٹرسائیکل پر اپنے کزن کاشف کو پیسے دینے شرقی بائی پاس سی این جی پمپ پر جارہاتھا کہ راستے میں 4نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹرسائیکل نمبری 560/SLK‘2موبائل فون اور نقدی سمیت کل مالیتی 1لاکھ47ہزارروپے چھین کرفرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات دولہ بالہ میں شام کے وقت ہوئی یہاں محمد عاصم اپنی موٹرسائیکل پر ساہیوال سے واپس گھرجارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹرسائیکل نمبری 1096/OKK ‘موبائل فون اور نقدی سمیت کل مالیتی 1لاکھ26ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ تیسری واردات 113/9-L کے قریب ہوئی یہاں وقار حسین اپنی موٹرسائیکل پر شیریں والا سے چک بیدی ضلع پاکپتن کار سرکار جارہاتھا کہ راستے میں آزاد وغیرہ 3 ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی و موبائل فون کل مالیتی 73ہزار روپے چھین کرفرار ہو گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔