چوتھی عبدالستار ایدھی گرلز تھروبال چیمپئن شپ 11 اکتوبر سے شروع ہو گی

منگل 8 اکتوبر 2019 17:44

چوتھی عبدالستار ایدھی گرلز تھروبال چیمپئن شپ 11 اکتوبر سے شروع ہو گی
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام چوتھی عبدالستار ایدھی گرلز تھروبال چیمپئن شپ 11 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔