سکردو میں 493 ملین روپے کی لاگت سے فش فارمنگ پراجیکٹ سے برآمدات میں اضافہ ہو گا،وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی

منگل 8 اکتوبر 2019 18:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت سکردو میں 493 ملین روپے کی لاگت سے فش فارمنگ پراجیکٹ سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہو گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں جو آئندہ پانچ سال میں مکمل ہو جائیں گے، ان منصوبوں کی تکمیل سے خوراک کی برآمدات ایک بلین ڈالر سے زائد ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سکردو میں زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت فش فارمنگ کے قیام سے مچھلی کی برآمدات میں اضافہ ہو گا، روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے زرعی شعبہ میں بہتری کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں مچھلی کی پیداوار میں اضافے اور فارمنگ کے مواقع موجود ہیں، یہاں کے کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹرائوٹ فش فارمنگ کی طرف آئیں تاکہ ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :