بیسواں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ : گولڈن ایگلز نے ساہیوال سینئرزکو 12رنز سے ہراکر ریجنل سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 8 اکتوبر 2019 20:07

بیسواں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ : گولڈن ایگلز نے ساہیوال سینئرزکو 12رنز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2019ء) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ماڈل ٹائون سوسائٹی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے 20 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے ریجنل کوارٹر فائنل میچ میں گولڈن ایگلز نے ساہیوال سینئرز کو 12 رنز سے ہراکر ریجنل سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ گولڈن ایگلز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورزمیں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

کپتان محمد سلمان خان نے عمدہ بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 40، رضوان اسلم 43، شبیر خان 25، محمد شہباز 24 اور ٹیسٹ کرکٹر عبدالرئوف نے 16 رنز بنائے۔ ساہیوال سینئرز کی طرف سے محمد عمران نے 4/26، شاہد نصیر 3/39 اور محمد ریاض نے 2/34 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ساہیوال سینئرز 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 184 رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

شاہد بشیر نے 74،محمد ریاض 39 اور احسان الہٰی نے 14رنز بنائے۔

گولڈن ایگلز کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر عبدالرئوف نے 4/40، رئوف وائیں3/28 اور محمد ریحان نے 2/29 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف، محمد کلیم امپائر جبکہ اظہر حسین سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی سابق فرسٹ کلاس کرکٹر فیاض احمد نے عبدالرئوف کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ اس موقع پر سی ای او آفتاب قرشی محسن آفتاب قرشی، سی ای او ترک پلاسٹ حماد مقبول، سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ، کمشنر ایف بی آر بہزاد محمود، چوہدری شفقت حسین، فضل ربی، علی امبر، ولید یعقوب اور منظور علی عارف موجود تھے۔