کوٹلی، ڈینگی کنٹرول پروگرام کے شرکاء کی خصوصی تربیت کا اہتمام

منگل 8 اکتوبر 2019 20:51

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی اور فوکل پرسن کے حکم کے تحت یونین کونسل ڈبسی میں CDCورکرز اور ہیلتھ ورکرز کی ڈینگی کنٹرول پروگرام کے حوالے سے مہم جاری ہے ۔مضافاتی علاقہ جات میں ڈینگی کنٹرول پروگرام کے شرکاء کی خصوصی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سیCDCورکر محمد یاسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں ڈینگی کی علامات اور اس وبا سے ممکنہ نجات کے حوالے شعوری آگاہی کا سلسلہ تین ماہ سے جاری جبکہ مضافاتی علاقوں میں ہیلتھ ٹیمیں دن رات عوامی خدمت میں مصروف عمل اوریہاں ڈینگی کی وبا پر مکمل کنٹرول ہے تاہم کسی بھی ممکنہ خدشے کے پیش نظر ہیلتھ ٹیمیں الرٹ ہیں۔

متعلقہ عنوان :