ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست،وسیم اکرم مصباح کی حمایت میں سامنے آگئے
مصباح الحق کو تھوڑا وقت دینا ہوگا وہ ضرور اچھا کریں گی:سابق کپتان ذ* پشاور میں کرکٹ ہونی چاہیے،اب لاہور اور کراچی سے کرکٹ گئی، ٹیلنٹ تو یہاں خیبرپختونخوا میں ہے، مجھے تو لگ رہا ہے کہ تین سال بعد ساری کی ساری ٹیم یہیں سے ہوگی، وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں میڈیا سے گفتگو
منگل 8 اکتوبر 2019 21:15
(جاری ہے)
مصباح الحق عمر اکمل اور احمد شہزاد کو لایا کیونکہ وہ پرانے کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتا تھا تاہم وہ پرفارم نہیں کرسکے تو اسی بنیاد پر مستقبل میں فیصلے ہوں گے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ پشاور میں کرکٹ ہونی چاہیے،اب لاہور اور کراچی سے کرکٹ گئی، ٹیلنٹ تو یہاں خیبرپختونخوا میں ہے، مجھے تو لگ رہا ہے کہ تین سال بعد ساری کی ساری ٹیم یہیں سے ہوگی۔وسیم اکرم نے کہا کہ میں 23 سال سے ذیابیطس کا مریض ہوں، مگر علاج اور پرہیز کی وجہ سے بالکل فٹ ہوں، میرے والد مجھے علاج کیلئے پہلی بار ڈاکٹر کے پاس لے گئے تھے کیونکہ مجھے ڈر پیدا ہوگیاتھا کہ شاید میں کرکٹ نہ کھیل سکوںتاہم میں نے خوب کرکٹ کھیلی اور فٹ بھی ہوں۔خوراک میں احتیاط انتہائی ضروری ہوتی ہے جسکی ہمارے مذہب نے بھی تلقین کی ہے مگر ہم نہ تو چاول کھانے میں احتیاط کرتے ہیں اور نہ ہی گوشت، رات کو پیٹ بھر کر کھانا کھاتے اور سوجاتے ہیں حالانکہ دنیا بھر میں لوگ خوراک میں احتیاط کرتے ہوئے مسائل سے بچتے ہیں۔وسیم اکرم نے کہا مجھے جب یہ مرض لاحق ہوا تو میں نے خود بھی اور میری مرحومہ بیوی ہما نے بھی اس بارے میں تفصیلات اکٹھی کی تھیں تاکہ ہر ممکن طریقے سے احتیاط کی جاسکے۔ خیبرپختونخوا حکومت کا مفت انسولین فراہم کرنا یقیناً قابل فخر بات ہے، امید ہے کہ پاکستان کے دیگر صوبے بھی اس قسم کے منصوبے شروع کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.