ٰپشاور رجسٹری کی تمام کرمنل اپیلیں ختم کردی ہیں، اگلا ٹارگٹ لاہور ہوگا، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

منگل 8 اکتوبر 2019 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2019ء) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ آج ایک تاریخی دن ہے، ہماری کوششوں سے پشاور رجسٹری کی تمام کرمنل اپیلیں ختم کردی گئی ہیں، کوئٹہ رجسٹری کی اپیلیں پہلے ہی ختم کردی تھیں جس کے بعد ہمارا اگلا ٹارگٹ لاہور ہوگا۔ منگل کوچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آج پشاور رجسٹری کی تمام کرمنل اپیلیں ختم ہو گئی ہیں،کراچی اور کوئٹہ رجسٹری کی اپیلیں پہلے ہی صفر کردی گئی تھیں، یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور متعلقہ لوگوں کے تعاون سے ممکن ہوا ہے اور انشائ اللہ اگلے سات سے دس روز میں لاہور کی کرمنل اپیلیں بھی صفر ہو جائیں گی جو ہمارے لئی باعث خوشی ہے۔