Live Updates

چین کی پاکستان کو قومی مفاد کے ایشو میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اورسی پیک کے منصوبوں پرتبادلہ خیال،چینی وزیراعظم کی سی پیک منصوبوں پر تیزی سے جاری کام کی تعریف، سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 8 اکتوبر 2019 19:49

چین کی پاکستان کو قومی مفاد کے ایشو میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اکتوبر2019ء) چین نے پاکستان کو قومی مفاد کے ایشو میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروا دی،وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات ہوئی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اورسی پیک کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں وزیراعظم عمران خان سے چینی ہم منصب نے ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں حمایت پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ملاقا ت میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزراء ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی آئی ایس پی آر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کو چین کے 70 یوم آزادی پر مبارکباد بھی پیش کیا۔اس موقع پرمذاکرات میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کو گریٹ پیپلزہال آمد پر 19 توپوں کی سلامی دی گئی۔ چینی وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں بالخصوص گوادر پورٹ پر تیزی سے جاری کام کو سراہا۔ چینی وزیراعظم نے پاکستان کے قومی مفاد کے ایشو کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔چینی ہم منصب نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے فیز سے پاکستان میں اقتصادی ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

دوسرے فیز سے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاک چین دوستی خطے میں امن اور دونوں ممالک کے عوام کیلئے ترقی کا باعث ہے۔ سی پیک منصوبے پاکستان کی معاشی ترقی اور علاقائی خوشحالی کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور علاقائی ترقی کیلئے سی پیک منصوبوں کا بڑا کردار ہے۔وزیراعظم عمرا ن خان نے مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے چینی قیادت کو آگاہ کیا۔ انہوں نے اقوام عالم پر مسئلہ کشمیر کے حل اور لاک ڈاؤن ، کرفیوختم کروانے کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات