کاشتکاروں نے عدم ادا ئیگی پررمضان شوگر ملز کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میںدرخواست دائر کر دی

منگل 8 اکتوبر 2019 23:44

لاہور۔8 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو شریف خاندان کی ملکیت رمضان شوگر ملز کے کاشتکاروں کو ان کی رقم ادا نا کرنے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ایک اور کاشتکار نے رمضان شوگر ملز کیخلاف درخواست دائر کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کاشت کار ساجد حسین نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رمضان شوگر مل کو 6 ماہ پہلے لاکھوں روپے مالیت کا گنا فراہم کیا لیکن شوگر ملز نے رقم کی ادائیگی نہیں کی ۔درخواست گزار نے درخواست میں کہا کہ جب بھی رقم کا مطالبہ کیا تو ٹال مٹول سے کام لیا گیا اور کین کمشنر بھی اس معاملے بے بس دکھائی دیئے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ رمضان شوگر مل سے رقم کی ادائیگی کرانے کا حکم دیا جائے۔