پشاورہائیکورٹ میں بی آرٹی منصوبے کی تکمیل میں تاخیرکیخلاف دائر رٹ کی سماعت

بی آر ٹی منصوبہ اس صدی میں مکمل ہوگا پتہ نہیں اس منصوبے کو ہم دیکھ پائیں گے کہ نہیں،جسٹس محمدابراہیم خان

منگل 8 اکتوبر 2019 23:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2019ء) پشاورہائیکورٹ نے بی آرٹی منصوبے کی تکمیل میں تاخیرکیخلاف دائررٹ پٹیشن کی سماعت16اکتوبرتک ملتوی کردی دوران سماعت جسٹس محمدابراہیم خان نے استفسارکیاکہ بی آر ٹی منصوبہ اس صدی میں مکمل ہوگا پتہ نہیں اس منصوبے کو ہم دیکھ پائیں گے کہ نہیں۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزارنے عدالت کوبتایاکہ بی آر ٹی ٹریک کو کراس کرنے کیلئے اوربرج زیادہ فاصلے پر بنائے گئے ہیںٹریک پرکام بھی سست روی کا شکار ہے،عوام کو مشکلات کا سامنا ہے،حکومت کی طرف سے کمنٹس جمع ہوئے لیکن فائل پر موجود نہیں ہے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ بی آر ٹی سٹیشنز پر کام جاری ہے،جلد کام مکمل ہوجائے گا،جسٹس محمد ابراہیم خان نے استفسارکیاکہ بی آرٹی پرکتنے سٹیشن ہیں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ارشد خان نے کہاکہ ر وٹ پر26سٹیشن ہیں،اس پرکام جاری ہے،26 سٹیشن ہیں تو اس پر بھی کام مکمل ہونے میں کئی سال لگیں گے،جسٹس محمد ابراہیم خان نے جواب دیا دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔