آزادکشمیر بھر میں شہدائے زلزلہ 8 اکتوبر 2005 کی14ویں برسی عقیدت و احترام اور دعائیہ تقریبات کے ساتھ منائی گئی

بدھ 9 اکتوبر 2019 00:00

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) آزادکشمیر بھر میں شہدائے زلزلہ 8 اکتوبر 2005 کی14ویں برسی عقیدت و احترام اور دعائیہ تقریبات کے ساتھ منائی گئی ۔ اس دن کو آفات سے آگاہی کے قومی دن کے طورپر بھی منایا گیا ۔

(جاری ہے)

دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی تقریب یونیورسٹی گرائونڈ میں منعقد ہوئی جس میںوزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حید رخان ، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئرڈاکٹر فاروق ستار ، وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی احمد رضا قادری ، وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی ، وزیر مال سردار فاروق سکندر ،سربراہان محکمہ جات، شہداء کے لواحقین ، شہریوں اور طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز 8:52پر سائر ن بجا کرکیا گیااورایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے شہداء زلزلہ کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ چیئرمین مرکزی زکوة کونسل صاحبزادہ محمد سلیم چشتی نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کروائی۔آزاد کشمیر پولیس اورریسکیو 1122کے دستوں نے وزیر اعظم کو سلامتی پیش کی۔