Live Updates

مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کی مسلسل جدوجہدتیسری نسل کو پہنچ گئی ہے،نور الحق قادری

کشمیر میں بھارتی غندہ گردی عروج پر ہے،جن لوگوں کو تجارت سے مطلب ہو وہ انسانی خون کو کیا جانیں،سید علی گیلانی، محمد یاسین ملک و دیگر کو قید میں ڈالنے سے جدو جہد کشمیر ختم نہیں ہوگی،لائن آف کنٹرول کو پار کرنا کشمیر کاز کو خراب کرنا اور بھارت بیانیہ کو تقویت دینا ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور کا سیمینار سے خطاب

بدھ 9 اکتوبر 2019 00:05

مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کی مسلسل جدوجہدتیسری نسل کو پہنچ گئی ہے،نور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کی مسلسل جدوجہدتیسری نسل کو پہنچ گئی ہے،کشمیر میں بھارتی غندہ گردی عروج پر ہے،جن لوگوں کو تجارت سے مطلب ہو وہ انسانی خون کو کیا جانیں،سید علی گیلانی، محمد یاسین ملک و دیگر کو قید میں ڈالنے سے جدو جہد کشمیر ختم نہیں ہوگی،لائن آف کنٹرول کو پار کرنا کشمیر کاز کو خراب کرنا اور بھارت بیانیہ کو تقویت دینا ہے،پاک فوج ہی ہماری جہاد کی آرگنائزیشن ہے اور جہاد کا حق اس کو ہی حاصل ہے جب بھی پاک فوج بلائے گی اس کیلئے پورا ملک حاضر ہے۔

منگل کو مسیحی برادری کی جانب سے منعقد یکجہتی کشمیر و سلامتی پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ سینیٹر میاں عتیق نے حکومت کی کشمیر پالیسی کو خوب بتا دیا ہے،ایس ایس پی آپریشن نے خوب تقریر کی امید ہے دیگر افسر بھی ایسے ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کی مسلسل جدوجہد تیسری نسل کو پہنچ گئی ہی.۔

انہوں نے کہا کہ دوران حج کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے وادی کے حالات بتائے،وادی کی جدوجہد حافظ سعید کی مرہون منت نہیں بلکہ وہاں کی مائوں بہنوں کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول جانے والے بچے منہ ڈھانک کر باہر نکلتے ہیں اور مزاحمت کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی غندہ گردی اپنے عروج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کو ہٹلر سے تشبیہ درست دی گئی ہے ،معاملہ اب اس سے آگے نکل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نے کشمیر کے معاملے پر سفارت کاری کی اور سات دنوں میں ایک سو سے زائد بین الاقوامی میٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو تجارت سے مطلب ہو وہ انسانی خون کو کیا جانیں،مذہبی تحریک کی روح وہ افراد ہوتے ہیں جو سوچ دے جاتے ہے۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی، محمد یاسین ملک و دیگر کو قید میں ڈالنے سے جدو جہد کشمیر ختم نہیں ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370ختم کرنے سے جدوجہد کشمیر ختم نہیں ہوگی،لائن آف کنٹرول کو پار کرنا کشمیر کاز کو خراب کرنا اور بھارت بیانیہ کو تقویت دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا آج بھارت کو دہشتگرد اسٹیٹ کی طرح دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہی ہماری جہاد کی آرگنائزیشن ہے اور جہاد کا حق اس کو ہی حاصل ہے جب بھی پاک فوج بلائے گی اس کے لیے پورا ملک حاضر ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات