بی آرٹی منصوبے کی تکمیل میں تاخیرکیخلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت ملتوی

بدھ 9 اکتوبر 2019 00:06

پشاور۔08 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) پشاورہائیکورٹ نے بی آرٹی منصوبے کی تکمیل میں تاخیرکیخلاف دائررٹ پٹیشن کی سماعت16اکتوبرتک ملتوی کردی۔ دوران سماعت جسٹس محمدابراہیم خان نے استفسارکیا کہ بی آر ٹی منصوبہ اس صدی میں مکمل ہوگا پتہ نہیں اس منصوبے کو ہم دیکھ پائیں گے کہ نہیں۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ بی آر ٹی ٹریک کو کراس کرنے کیلئے اوور ہیڈ بریج زیادہ فاصلے پر بنائے گئے ہیں، ٹریک پرکام بھی سست روی کا شکار ہے، عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

حکومت کی طرف سے کمنٹس جمع ہوئے لیکن فائل پر موجود نہیں ہیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ بی آر ٹی سٹیشنز پر کام جاری ہے جلد کام مکمل ہوجائے گا۔ جسٹس محمد ابراہیم خان نے استفسارکیا کہ بی آرٹی پرکتنے اسٹیشن ہیں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ارشد خان نے کہا کہ ر وٹ پر26 اسٹیشن ہیں اس پرکام جاری ہے،26 اسٹیشن ہیں تو اس پر بھی کام مکمل ہونے میں کئی سال لگیں گے،جسٹس محمد ابراہیم خان نے جواب دیا دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔