’جیل میں مریم نواز کے کمرے سے تعفن اٹھتا ہے، کئی کئی روز تک صفائی نہیں کروائی جاتی‘

کھانا باہر رکھ دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ خود اٹھا لیں، نیب مریم نواز اور یوسف عباس کو ذہنی اذیت دے رہی ہے: مریم نواز کے وکیل کا بیان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 8 اکتوبر 2019 23:45

’جیل میں مریم نواز کے کمرے سے تعفن اٹھتا ہے، کئی کئی روز تک صفائی نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 اکتوبر2019ء) مریم نواز کے وکیل نے کہا ہے کہ جیل میں مریم نواز کے کمرے سے تعفن اٹھتا ہے، کئی کئی روز تک صفائی نہیں کروائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھانا باہر رکھ دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ خود اٹھا لیں، نیب مریم نواز اور یوسف عباس کو ذہنی اذیت دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شریف خاندان کی جائیداد تقسیم کا معاہدہ پہلے دن سے نیب کے پاس ہے، میاں شریف 2004 میں انتقال کر گئے اور 2008 میں شیئرز تقسیم ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ جو دستاویزی ثبوت نیب کو چاہیے تھے وہ مہیا کر دیئے۔مریم نواز کے وکیل نے بتایا کہ ان کی مؤکلہ تو پبلک آفس ہولڈر بھی نہیں تھی۔ اس سے قبل احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے کیس کی سماعت کے دوران جج نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ مریم نواز کی اصل تاریخ پیدائش کیا ہے؟ اس پر افسر نے کہا کہ وہ 1973میں پیدا ہوئیں لیکن ان کی تاریخ پیدائش نہیں جانتا جس پر مریم نواز نے خود بتایا کہ انکی تاریخ پیدائش 28 اکتوبر 1973 ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز کے وکیل نے بتایا کہ کھانا مریم نواز کے سیل کے باہر رکھ دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ خود اٹھا لیں، مریم نواز کے کمرے سے تعفن اٹھتا ہے، کئی کئی روز تک صفائی نہیں کروائی جاتی۔ان کا کہنا تھا کہ نیب مریم نواز اور یوسف عباس کو ذہنی اذیت دے رہی ہے، شریف خاندان کی جائیداد تقسیم کا معاہدہ پہلے دن سے نیب کے پاس ہے، میاں شریف 2004 میں انتقال کر گئے اور 2008 میں شیئرز تقسیم ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ جو دستاویزی ثبوت نیب کو چاہیے تھے وہ مہیا کر دیئے ہیں۔ سماعت کے دوران دوران نیب پراسیکیوٹر اور مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر امجد پرویز نے کہا کہ آپ میرے دلائل کے درمیان مت بولیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا میں پراسیکیوٹر ہوں اور مجھے آپ بولنے سے نہیں روک سکتے۔امجد پرویز نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نیب کسی قسم کی تفتیش نہیں کر رہی، نیب پچھلے 7 روز سے پانچ منٹ کے لیے بھی تفتیش نہیں کر رہی۔