مون سون بارشوں کا سسٹم کراچی سے نکل گیا، مزید بارشوں کا امکان نہیں

غیر متوقع بارشوں سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ہوگیا، تاہم رواں ماہ مزید بارشوں کا امکان نہیں

muhammad ali محمد علی بدھ 9 اکتوبر 2019 00:34

مون سون بارشوں کا سسٹم کراچی سے نکل گیا، مزید بارشوں کا امکان نہیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2019ء) مون سون بارشوں کا سسٹم کراچی سے نکل گیا، مزید بارشوں کا امکان نہیں، غیر متوقع بارشوں سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ہوگیا، تاہم رواں ماہ مزید بارشوں کا امکان نہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے بارش برسانے والا مغربی ہواوں کا سسٹم سمندر سے نکل گیا ہے۔ مون سون کے اس آخری سسٹم کے ختم ہو جانے کے بعد رواں ماہ کے دوران شہر قائد میں اب مزید بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ناصرف کراچی بلکہ ملک بھر میں بھی بارشوں کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔ کراچی میں 10 سال بعد اکتوبر کے ماہ میں بارشیں ہوئیں، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی غیر متوقع بارشوں کے باعث موسم سرد ہو چکا ہے۔ تاہم اب رواں ماہ کے دوران مزید بارشوں کا کوئی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک بھر میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت میں موسم قدرے گرم رہے گا جبکہ صبح اور رات کے وقت ہوا میں تھوڑی خنکی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :