سپریم کورٹ نے سابق میئر گجرات حاجی محمد ناصر نا اہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کی استدعا مسترد کردی

عدالت کا وکیل کو آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آنے اور آئندہ سماعت تک گزارشات پیش کرنے کا حکم

بدھ 9 اکتوبر 2019 13:19

سپریم کورٹ نے سابق میئر گجرات حاجی محمد ناصر نا اہلی کیس میں لارجر بینچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ نے سابق میئر گجرات حاجی محمد ناصر نا اہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کی استدعا مسترد کردی۔بدھ کو جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل نے کہاکہ لوکل باڈیز الیکشن میں آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق نہیں ہوتا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ کیا لوکل باڈیز میں آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق درست نہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ آرٹیکل 62 ون ایف میں نا اہلی تا حیات ہے،لوکل باڈیز بنک کرپٹ کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ بنک کرپٹ کو اجازت نہیں تو آرٹیکل 62 ون ایف پر پورا اترنے والے کا اجازت کیسے مل سکتی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ لوکل باڈیز گورنمنٹ پارلیمنٹ کی نرسری ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ لوکل باڈیز سے لوگ پارلیمنٹ تک پہنچتے ہیں ۔ریٹرن آفیسر نے حاجی محمد ناصر کے جعلی ڈگری پر کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے۔عدالت نے وکیل کو آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آنے اور آئندہ سماعت تک گزارشات پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے کہاکہ گزارشات دیکھ کر لارجر بینچ کا فیصلہ کریں گے۔