Live Updates

عمران خان کے بھتیجے نے پاکستان تحریک انصاف کے وزیر کو بے نقاب کر دیا

فیاض الحسن چوہان نے پنڈی کے بھنگی ، جواری اور بدمعاش پال رکھے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 اکتوبر 2019 12:17

عمران خان کے بھتیجے نے پاکستان تحریک انصاف کے وزیر کو بے نقاب کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 اکتوبر 2019ء) : وزیراعظم عمران خان کے بھتیجے نے پاکستان تحریک انصاف کے وزیر کو بے نقاب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھتیجے نے پاکستان تحریک انصاف کے وزیر فیاض الحسن چوہان کو ایکسپوز کرتے ہوئے کہا کہ فیاض الحسن چوہان میری پارٹی کے وزیر ہیں، میرے لیے بھائیوں جیسے ہیں، انہوں نے میری بہت مدد بھی کی۔

لیکن مجھے بے حد افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ انہوں نے پنڈی کے جواری ، ٹھگ ، بدمعاش، اسمگلرز اور بھنگیوں کو پالا ہوا ہے۔ کچھ دن قبل میں خود ان کے ہاتھوں مار کھانے سے بال بال بچا ہوں۔ سات افراد پنڈی کے اسپتال میں پڑے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے بھتیجے نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عدالتوں میں آ کر جو بندہ ان کے خلاف بات کرتا ہے یا ان کے خلاف کیس چلاتا ہے یہ آ کر اِن کا قیمہ بنا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے جو یہ لڑکے پالے ہوئے ہیں یہ سب ضیا ء الحق کی پیداوار ہے۔ عمران خان کے بھتیجے نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کے علاوہ اگر ان غنڈوں کے پیچھے کسی اور وزیر کا ہاتھ ہونے کا انکشاف بھی ہوا تو اُن کو بھی منہ توڑ جواب ملے گا۔ ان لوگوں کو پتہ ہونا چاہئیے کہ نہ تو ہمیں گولی کا ڈر ہے ، نہ ہم موت سے ڈرتے ہیں۔ نہ ہم حرام کھاتے ہیں اور نہ کھائیں گے۔

نہ میں ان کی پراڈوز میں بیٹھتا ہوں، نہ ان کے پیسوں سے کپڑے لیتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کے بھتیجے نے ملزموں کے خلاف ایف آئی آر نہ کاٹنے پر سی پی او راولپنڈی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ، انہوں نے سی پی او پنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو ایف آئی آر کٹ گئی ہے، اگر ایف آئی آر ابھی تک نہ کٹی ہوتی تو نہ تم اِدھر رہتے نہ ہم اِدھر رہتے۔ میری پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں سے درخواست ہے کہ جو لوگ بھی پارٹی میں ایسے لوگوں کو دیکھیں جو پارٹی اور وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے کو نقصان پہنچا رہے ہیں تو فوری ان کے خلاف آواز اُٹھائیں پھر چاہے وہ آپ کا دوست ہو یا آپ کے کام ہی کیوں نہ آیا ہو۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات