Live Updates

جے یو آئی (ف) نے ڈی چوک پر آزادی مارچ کے لیے درخواست دے دی

درخواست مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے چیف کمشنر اسلام کوجمع کروائی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ اکتوبر 13:22

جے یو آئی (ف) نے ڈی چوک پر آزادی مارچ کے لیے درخواست دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 اکتوبر 2019ء) : جمیعت علمائے اسلام (ف) نے وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک پر دھرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دھرنے کی درخواست جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری کی جانب سے دائر کی گئی۔ یہ درخواست چیف کمشنر اسلام کو درخواست جمع کروائی گئی۔ آزادی مارچ کے لیے دائر کی جانے والی درخواست میں کہا گیا کہ جمیعت علمائے اسلام آزادی مارچ نکالنے کا جمہوری اور آئینی حق رکھتی ہے۔

امیر جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کی زیرقیادت مارچ میں کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہوگی، ڈی چوک میں آزادی مارچ کے شرکاء کی سکیورٹی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ خیال رہے کہ سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے جمیعت علمائے اسلام کے رہنماؤں اور کارکنان نے تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کی بھرپور مخالفت کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کی سیاسی و اخلاقی حمایت کا اعلان کیا ہے تاہم شرکت کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی اعلان نہیں کیا۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ اور دھرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا گیا تھا لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ عدالتی ریمارکس میں کہا گیا تھا کہ ابھی کچھ بھی نہیں ہوا اور اجازت کے بغیر کوئی دھرنا نہیں دے سکتا۔ احتجاج بنیادی حق ہے لیکن اس سے شہریوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہئیے۔
مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ کا اعلان سے متعلق تازہ ترین معلومات