Live Updates

وزیراعظم کا تاریخی فیصلہ تھا کہ ہم نے کرتارپور راہدری کو سکھوں کیلئے کھولنا ہے‘ گورنر پنجاب

پوری دنیاکے سکھوں اور خاص تور پر جو انڈیا میں سکھ ہیں انہوں نے اس کام کو سراہا ہے‘چوہدری محمد سرور

بدھ 9 اکتوبر 2019 14:19

وزیراعظم کا تاریخی فیصلہ تھا کہ ہم نے کرتارپور راہدری کو سکھوں کیلئے ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم کا تاریخی فیصلہ تھا کے ہم نے کرتارپور راہداری کو سکھوں کے لیے کھولنا ہے اورپوری دنیاکے سکھوں اور خاص تور پر جو انڈیا میں سکھ ہیں انہوں نے اس کام کو سراہا ہے ہم نے ہربار کہا ہے کہ اگرچہ ہماری انڈیا کے ساتھ ٹینشن ہے انڈیا کے ساتھ ہماری لڑائی ہے انہوں نے اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئی37-305آرٹیکل کو توڑاجس کی وجہ سے کشمیری سراپہ احتجاج ہیں65دن سے وہاں کرفیو ہے وہاں دوائیاں نہیں ہیں پانی نہیں ہے بجلی ‘شلٹر نہیں ہے پندرہ ہزار سے زائدلوگ اٹھا کر لے گئے ہیں جو پتہ نہیں کہاں ہیں ان کہ لوگ ان کو تلاش کرتے پھررہے ہیں جوپتہ نہی کہاں ہیں یونیورسٹیاں کالجزز بند ہیں انٹر نیشنل کمیونٹی سے ان کا رابطہ منطقع ہے ظلم بربریت کی انتہا کردی گئی ہے گورنر پنجاب نے کہاکہ وہاں ان تمام مشکلات کے باوجود ہم اورہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کرتارپورراہداری کو کسی مسئلہ پر ایشو نہیں بنائیں گے ہم کرتارپور راہداری کو اوپن کررہے ہیں جس کا 90فیصد کام مکمل ہوگیا ہیں نہ صرف ہم اس پر کام کررہے ہیں بلکہ بابا گرونانک کی 550سالگرہ جنم دن اس کے بہترین انتظامات ننکانہ میں بھی کررہے ہیں اور اس سے ہمارے ملک کو بھی فائدہ ہے ہم نے اپنے ملک میں سکھ کمیونٹی اور ہندوئوں کو بھی لیکر آناہے ہمارے ملک میں اقلیتوں پر مشکلات نہیںپرابلم تو انڈیامیں ہورہی ہے ہم تو ان کی عبادت گاہوں اور چرچ کو سیف کررہے ہیںہماری تو کوشش ہے ان کی عبات گاہوں ٹیکسلہ میں ہیں ان کو کھولیں تاکہ تمام دنیا سے اقلیتی جماعتیں آئیں اور دنیا بھر میں پیغام جائے پاکستان امن پسند ملک ہے اس موقع پر صوبائی وزیر میاں خالد محمود تحریک انصاف کارکن میڈیااور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی-
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات