ہانگ کانگ کے مظاہرین کی حمایت پر چین کی ایپل پرکڑی تنقید

بدھ 9 اکتوبر 2019 16:04

ہانگ کانگ کے مظاہرین کی حمایت پر چین کی ایپل پرکڑی تنقید
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) چین نے ہانگ کانگ کے فسادی مظاہرین کی حمایت کرنے پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پرکڑی تنقید کی ہے ۔ چینی سرکاری ذرائع ابلاغ نے ایپل کو ہانگ کانگ میں ’ مظاہرین کی حمایت پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی کو اپنے ’’غیر دانشمندانہ اورغیر ذمہ دارانہ ‘‘ فیصلے کے نتائج بھگتنا پڑیںگے ۔

(جاری ہے)

چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے اخبار نے اپنے مضمون میں ایپل کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ایپل فساد پھیلانے والوں کا ساتھ دے رہا ہے اور ہانگ کانگ کے حالات خراب کرنے میں ملوث ہے، ایپل اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے بزنس کو سیاست اور غیر قانونی کارروائیوں میں شامل کررہا ہے جسے اپنے غیر دانشمندانہ اور غیر ذمہ دارانہ فیصلے کے نتائج سے خبر دار رہنا چاہیے، مضمون میں کہا گیا ہے کہ ہانگ کانگ میں غیر قانونی اور منفی سرگرمیوں میں ملوث کمپنیئوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔