باغبانوں کو وقفہ سے آبپاشی کا سلسلہ جاری رکھنے، بورڈ و مکسچر کے سپرے کی ہدایت

بدھ 9 اکتوبر 2019 16:06

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) محکمہ زراعت نے ترشادہ پھلوں کے باغات میں باغبانوں کو 10 سے 15 دن کے وقفہ سے آبپاشی کا سلسلہ جاری رکھنے اور بورڈ و مکسچر کے سپرے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ چونکہ موسم گرماکی شدت اورحبس کے پیش نظر مختلف کیڑے مکوڑے باغات پرحملہ آورہوسکتے ہیں اسلئے بورڈ ومکسچر کے سپرے کے علاوہ باغات کی پیسٹ سکائوٹنگ سے بھی کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ باغبان ترشادہ باغات میں کیڑوں کے حملے کاجا ئزہ لیتے رہیںاورجب تک پھل کے اچھی طرح پک کر تیارہوجانے اور اسے اتارنے کا عمل مکمل نہ ہوجائے اسوقت تک پھل کی مکھی کے انسداد کی تدابیرجاری رکھی جائیں۔انہو ںنے بتایاکہ باغبان شاخ تراشی کے آلات کا بھی جائزہ لیں۔

متعلقہ عنوان :