ڈینگی وائرس سے آگاہی کے لئے عوامی شعور اجاگر کرنے ضرورت ہے‘ارباب جہانداد

بدھ 9 اکتوبر 2019 16:09

ڈینگی وائرس سے آگاہی کے لئے عوامی شعور اجاگر کرنے ضرورت ہے‘ارباب ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) جناح میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں ڈینگی وائرس اور اس کے بچاؤ کی تدابیر کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے ارباب جہانداد تھے۔ اس موقع پر سابق ناظم حاجی مراد ‘جناح ہاسپیٹل کے پرنسپل پروفیسر الیاس سعیدی ،سپیشل ایڈوائزرسی ای او سندس اسحاق ایڈمنسٹریٹر جناح (ر)بریگیڈئر خلیل ڈائریکٹر آپریشن کاشان اورطلبا ء طالبات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ارباب جہانداد کا کہنا تھا کی ڈینگی وائرس کے خلاف آگاہی اور احتیاتی تدابیر کے حوالے سے عوام میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنے ضرورت ہے ۔جناح میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر الیاس سعیدی نے کہا کہ جناح ہسپتال میں ڈینگی کے علاج کے لیے آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کو فری علاج اور طبی امداد دی جا رہی ہے۔ بعد ازاں ڈینگی کے حوالے سے واک کا اہتمام بھی کیا گیا جو جناح میڈیکل کالج سے شروع ہوکر موٹر وے سروس روڈ تک کی گئی ۔شرکا نے پلے کارڈ بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر درج تھیں۔