فواد چوہدری کا نااہل ہونے کا امکان

وفاقی وزیر فواد چوہدری نااہلی قرار دینے کی درخواست کو لے کر پریشان ہیں،دوستوں سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے۔ ہارون رشید کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 9 اکتوبر 2019 16:59

فواد چوہدری کا نااہل ہونے کا امکان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اکتوبر 2019ء) : معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نااہل ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئیر تجزیہ نگار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو نااہل قراردینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔جب کہ قانون دانوں کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے نااہل ہونے کا امکان موجود ہیں۔

عدالت کا فیصلہ ہے جو بھی آ جائے،تاہم لگتا ہے کہ فواد چوہدری نااہل ہو جائیں گے۔فواد چوہدری اس حوالے سے کافی پریشان ہیں اور دوستوں سے مشورے کر رہے ہیں جب کہ کچھ مشورے تو ایسے ہیں جو ٹی وی پر بتائے بھی نہیں جا سکتے۔تاہم فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے سے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن ان کے نا اہل ہونے کا امکان موجود ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کیس کی درخواست سماعت کے لیے مقر ر کی گئی تھی۔ رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ بھی جاری کی۔ عدالت نے فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا۔۔وفاقی وزیر فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔62 ون ایف کے تحت فواد چوہدری کو نا اہل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی بطور ممبر قومی اسمبلی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فواد چودھری نے اثاثے چھپائے، الیکشن کمیشن کو درست معلومات نہیں دی گئی، آرٹیکل 62،63 پر پورا نہ اترنے پر نا اہل کیا جائے۔ درخواست سمیع اللہ ابراہیم نے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ذریعے دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری نے اثاثے چھپائے، الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دی گئیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری نے زمین کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی۔رکن اسمبلی آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے جس پر انہیں 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فواد چودھری نے بطور ممبر اسمبلی جو مراعات لیں واپس لی جائیں اور ان کیخلاف کریمنل مقدمہ درج کیا جائے۔

درخواست میں فوادچوہدری،الیکشن کمیشن، ایف آئی اے و دیگر فریق بنایاگیا تھا۔گذشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کی تھی،وفاقی وزیر کیخلاف نا اہلی کیس کے سلسلے میں الیکشن کمیشن اور وزارت قانون سمیت فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے تھے