سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر جام خان شورو کیخلاف نیب کو 6 نومبر تک انکوائری مکمل کرنے کا حکم دے دیا

بدھ 9 اکتوبر 2019 17:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما اور سابق صوبائی وزیر جام خان شورو کیخلاف نیب کو 6 نومبر تک انکوائری مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل پیپلز پارٹی رہنما اور سابق صوبائی وزیر جام خان شورو کیخلاف نیب انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹر نیب ریاض عالم نے موقف دیا کہ جام خان شورو نے تحقیقات مین تعاون ہی نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ایک بار پیش ہوئے تھے، سوال نامہ لے کر گئے جواب ابتک جمع نہیں کرایا۔ نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے جام خان شورو کو بار بار طلب کیا پیش نہیں ہورہے۔ جام خان شورو کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہم نے سوالوں کے جواب جمع کرادیئے ہیں۔ عدالت نے جام خان شورو کو تحقیقات میں تعاون کرنے اور نیب کو 6 نومبر تک انکوائری مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے جام خان شورو کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔ نیب کے مطابق جام خان شورو جواب جمع کرادیں گے تو باقی مکمل کرلی ہے۔ نیب حیدر آباد میں سی این جی اسٹیشن کو زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں جام خان شورو کیخلاف بھی تحقیقات کررہا ہے