انڈونیشیا کے وفد کا پاک انڈونیشیا سکیورٹی ڈائیلاگ میں حصہ لینے کے لئے پاکستان کا دورہ

دونوں ممالک نے دستیاب فورمز کے ذریعے تعاون کو مزیدمضبوط کرنے اور وسعت دینے پر اتفاق

بدھ 9 اکتوبر 2019 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) انڈونیشیا کے وفد نے پاک انڈونیشیا سکیورٹی ڈائیلاگ میں حصہ لینے کے لئے پاکستان کا دورہ کیا اور دونوں ممالک نے دستیاب فورمز کے ذریعے تعاون کو مزیدمضبوط کرنے اور وسعت دینے پر اتفاق کیا ۔بدھ کو انڈونیشیا کے وفد نے سیکرٹری وزارت دفاع سے بھی ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک انڈونیشیا دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک انڈونیشیا سیکورٹی ڈائیلاگ میں انڈونیشیا کے وفد کی قیادت سفیر (ر) لطفی رائوف نے کی،پاکستان کی طرف سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع ریئر ایڈمرل مرزا فواد امین بیگ نے وفد کی قیادت کی، ڈائیلاگ کائونٹر ٹیررزم فنانسنگ، کائونٹر وائلنس ایکسٹریمزم، ڈی ریڈیکلائزیشن، میری ٹائم سکیورٹی، سائبر سکیورٹی پر بات چیت کی گئی ،انٹیلی جنس تعاون، اینٹی نارکوٹکس تعاون، انسانی سمگلنک کے خلاف اقدامات اور دفاعی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔فورم کا اہم علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر اتفاق، مشترکہ اہداف کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا۔انڈونیشیا کے وفد کے سربراہ نے وائس چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد عاصم ملک سے بھی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :