ْفکسڈ ٹیکس نظام کو تاجر دوست بنانے کے لیے تاجر تنظیموں کی حمایت کرتے ہیں‘ عرفان اقبال شیخ

فکسڈ ٹیکس نظام میں پیچیدگیاں ہنگامی طور پر ٹھیک کرنے کا وقت آگیا ہے حکومت بلاتاخیر اقدامات اٹھائے‘صدرلاہور چیمبر

بدھ اکتوبر 18:37

ْفکسڈ ٹیکس نظام کو تاجر دوست بنانے کے لیے تاجر تنظیموں کی حمایت کرتے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر جلد ہی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور تاجر تنظیموں کا اجلاس طلب کرکے فکسڈ ٹیکس اور ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام پر متفقہ لائحہ عمل مرتب کرے گا جس کی روشنی میں حکومت کو تجاویز دی جائیں گی۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ فکسڈ ٹیکس اور ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام کی وجہ سے تاجر پریشان اور مارکیٹوں میں مندی کا رحجان ہے جبکہ صنعتی شعبہ بھی صحیح طریقہ سے کام نہیں کرپارہا۔

انہوں نے کہا کہ فکسڈ ٹیکس نظام میں پیچیدگیاں ہنگامی طور پر ٹھیک کرنے کا وقت آگیا ہے لہذا حکومت بلاتاخیر اقدامات اٹھائے۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے حکومت اور تاجر برادری کے درمیان اچھے تعلقات ہونا ضروری ہے،اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت تاجر برادری کے جائز مطالبات تسلیم اور ان کے مسائل فوری طور پر حل کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فکسڈ ٹیکس نظام کی پیچیدگیاں فوری طور پر دور کرنے سے تاجروں کو ریلیف ملے گا اور لوگ رضاکارانہ طور پر ٹیکس نیٹ میں آئیں گے۔ تاجر برادری ٹیکس دینا چاہتی ہے لیکن ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام کی وجہ سے وہ خائف ہیں، اگر حکومت ان کی تجاویز کے مطابق فکسڈ ٹیکس کی پیچیدگیاں دور کردیتی ہے تو معاملات آسانی سے سلجھ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :