خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور گر ین لائٹ پلینٹ نے سندھ میںشمسی توانائی کی سہولت فراہم کردی

بدھ 9 اکتوبر 2019 18:37

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور گر ین لائٹ پلینٹ نے سندھ میںشمسی توانائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے سندھ کی عوام کو شمسی توانائی پر مبنی گھر اور روشنی کی فراہمی کیلئے گرین لائٹ پلینٹ کے ساتھ معاہدہ طے کیا ہے۔ اس شراکت داری کابنیادی مقصد صوبے کی عوام کو قابل تجدید توانائی کا حل اورانہیں بااختیار بنانا ہے۔ خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک اور گرین لائٹ پلینٹ کے مابین جون 2018 میںمعاہدے پر دستخط ہوئے جس کے تحت عوام کو آسان اقساط پر ’’سن کنگ‘‘ کا شمسی توانائی منصوبہ فراہم کیا گیا۔

اس منصوبے کا آغاز سندھ کی متعدد شاخوں، بدین، حیدرآباد، ٹھٹھہ، میرپورخاص، نواب شاہ اور ٹنڈو الہ یار میں ہوا۔ چار دیگر شاخیں بھی مصنوعات کو اپنے کلائنٹ بیس سے متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک اور گرین لائٹ پلینٹ کے مابین معاہدے کابنیادی مقصد پاکستان کی بڑھتی ہوئی توانائی کی کھپت کی ضروریات کو حل کرنا ہے، تاکہ قا بل تجدید توانائی کے ذرائع پر کم انحصاراور معیشت کے ساتھ ساتھ ماحولیات کی ترقی میں بھی مددگار ثابت ہو۔

اس موقع پر خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک کے صدر، غالب نشتر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ''چونکہ قابل تجدید توانائی کے ارد گرد تحفظ زیادہ اہم ہوتا جارہا ہے، خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک اپنے مختلف ماحولیاتی اقدامات کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک آسان اقساط کے منصوبے کے تحت، گھروں میں قابل تجدید توانائی کے حل کے ساتھ گرم ترین علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے معیار زندگی کو بھی بلند کرنا ہے۔

-" توانائی کی کھپت اس کی دستیابی سے کہیں زیادہ ہے، اس اسٹریٹیجک اتحاد سے قابل تجدید توانائی کی مصنوعات کو آسان مالی اعانت کی خدمات پر استعمال کو فروغ ملے گا۔خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک ایسی جدید مصنوعات کی حمایت کرنے کا پابند ہے جو پاکستان میں وسیع آبادی کو معاشی مواقع فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :