پاکستانی صارفین کا ٹویٹر کے ساتھ معاہدہ طے پانے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کو خراجِ تحسین

"اب ہم مزید جذبے کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے" پاکستانیوں کے اکاؤنٹ معطل نہ کرنے کے معاہدے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر #ThankYouDGISPR ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 9 اکتوبر 2019 17:34

پاکستانی صارفین کا ٹویٹر کے ساتھ معاہدہ طے پانے پر ڈی جی آئی ایس پی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 اکتوبر 2019ء) : ٹوئٹر پر بھارتی اجارہ داری ختم ہو گئی ہے۔ حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں ٹویٹر انتظامیہ حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی۔ٹوئٹر آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کریگا، اس متعلق معاہدہ طے پا گیا، چیئرمین نیشنل آئی ٹی بورڈ صباحت علی شاہ کی امریکہ میں ٹوئٹر کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔

ٹوئٹر پر پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیا ، ٹوئٹر انتظامیہ نے بھارتی اجارہ داری کیخلاف حکومت پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا۔ ٹوئٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی۔

(جاری ہے)

اس طرح سماجی میڈیا پر بھارتی اجارہ داری کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔تاہم دوسری طرف پاکستانی صارفین نے اس معاملہ کا کریڈٹ میجر جنرل آصف غفور کو دیا ہے انہوں نے ٹویٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ وینا ملک نے بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے اب بھارت پاکستانیوں کے اکاؤنٹ سسپینڈ نہیں کرسکتا محب وطنوں کی آواز بننے پر میں وینا مَلِک شکریہ ادا کرتی ہوں,شکریہ ڈی جی آئی ایس پی آر۔
ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سوشل میڈیا پر ہر پاکستانی صارف آپکی ٹیم کا حصہ ہے۔

ایک صارف نے ٹویٹر اور ڈی جی آئی ایس پی آر دونوں کا شکریہ کیا۔
ایک صارف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر جنرل آصف غفور کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپکو نظر بد سے بچائے۔
ایک صارف نے کہا کہ آپ نے ہمارا ایشو ٹویٹر کے ساتھ اٹھایا اسی لیے ہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔
ایک صارف نے کہا اس عظیم خبر کے لیے آپکا شکریہ سر۔
۔اس کے علاوہ بھی کئی سوشل میڈیا صارفین نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔آج سارا دن #ThankYouDGISPR ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔صارفین کا کہنا ہے کہ اب ہم مزید جذبے کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے۔